پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بس کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ

Share

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں دس فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور سیکریٹری آر ٹی اے نے مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دیتے ہوئے آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar