
پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔آج چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کر لی۔خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 487 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے 216 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا تھا