
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسی سے ملاقات کی اورلاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا سپریم کورٹ آئے اورچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جسٹس سردار طارق مسعود اورجسٹس اعجازالاحسن کے علاوہ اٹارنی جنرل بھی شریک تھت، چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے ملاقات اور مشاورت کی