
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) اہداف پر پورا اترنے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے تمام وزارتوں کو خط لکھ کر کہا کہ طے شدہ اہداف اور وعدوں کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور پاور ڈویژن کو اخراجات پر مشتمل اپ ڈیٹ جمع کرانا ہے، دیگراصلاحات میں گرین توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی نئی ہول سیل مارکیٹ اپریل 2024 میں شروع ہونے کی توقع ہے جس میں کیپسٹی پیمنٹس کو کم کرنے کرنے لیے اقدامات کیے جاٸیں گے۔