اداروں کی نجکاری کیلئے نگران حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

Share

نگران وفاقی حکومت نےاداروں کی نجکاری کیلئے آرڈیننس جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا ، نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹریبونل قائم کیا جا ئے گا۔ قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو گئیں ۔ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar