سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

Share

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج رہے ہیں، جو یہاں رہ رہے ہیں ان کے لیے پالیسی بنائی ہے، سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے افغانی لوگوں کو ڈی پورٹ کریں گےسرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانی کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے 10 غیر ملکی افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ریاست کے اداروں نے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریا ت پوری کریں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے اور محنت بھی کر رہے ہیں کہ الیکشن پرامن ہوں، معصوم لوگوں کا بہت بے دردی سے قتل عام کیا گیا ہے، ہم نے بارڈرز پر سکیورٹی بڑھا دی ہے، امید ہے قاتل پکڑے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar