کوئٹہ نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹا کر ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔

معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ ٹیم رنر اپ رہی، گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

Check Also

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

Share پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ …