لاہور اور کراچی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں جدید سکرینیں لگانے کا فیصلہ

Share

لاہور اور کراچی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں جدید سکرینیں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں جدید سکرینیں لگائی جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل سکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے سکرینیں ارجنٹ بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔

سٹیڈیم میں تماشائی جدید سکرین پر نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے سے لطف اندوز ہوں گے۔

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے …