سانحہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جبکہ جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی لیکن ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے تاہم عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا اور امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …