الیکشن کیلئے رقم جاری کرنے میں وزارت خزانہ ناکام، سیکریٹری طلب

Share

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پرسیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم وزارت خزانہ کی جانب سے رقم جاری کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا ہے۔مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کوفوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں اور بارہا رجوع کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔چیف الیکشن کمیشن کمشنر نے صورتحال سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے لیے انہیں خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10 جون کو پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی لہذا الیکشن وقت پرہونے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن میں تاخیرسے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، ہم نے بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئےالیکشن کے پیسے رکھ دیے ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ ماہ چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar