پنجاب میں چنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ

Share

پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ بندکرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کے مطابق چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی ہے۔غیرقانونی موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بند کیا جائے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پرپابندی ہوگی، چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سر فہرست رہا جبکہ کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar