روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری

Share

نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی صدارت میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دے گی۔اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پاک چائنہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar