
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ ’بچوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک شروع ہوں گی،
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم نے آج ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پنجاب میں اسموگ چیلنج سے نمٹنے کے لیے میٹنگ کی۔ بہتر ائیرا کوالٹی انڈیکس (AQI) کی وجہ سے آنے والے ویک اینڈ کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے