یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار تیارکررہا ہے، روس کی امریکہ سے باضابطہ شکایت

Share

امریکہ پر روس کی جانب سے یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کی مالی معاونت کا الزام عائد کیے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں، لیکن اس کی تصدیق کے بعد کہ اسے فوجی کارروائی کے بعد یوکرین کی لیبارٹریوں میں شواہد ملے ہیں، روس نے الزام کی تجدید کرتے ہوئے امریکہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے۔ روس نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کے بارے میں یو این انویسٹی گیشن شروع کرےروسی وزارت ،خارجہ نے کہا روس کے پاس یوکرین کی سرزمین پر امریکہ کی حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کی بین الاقوامی تحقیقات کی درخواست کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر کو شکایت جمع کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس حوالے سے شکایت کا ایک مسودہ قرار داد پیش کردیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تحقیق کا مقصد مہلک پیتھوجینز کے پوشیدہ پھیلاؤ کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار کا پتہ لگانا ہے۔یہ خالص جھوٹ ہے: امریکہ دوسری طرف، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے سامنے کہا کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی مبینہ تیاری میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کے روس کے الزامات “خالص بہتان” ہیں۔امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا “ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ الزامات خالص جھوٹ ہیں اور بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک یہ واضح کرتا ہے کہ یوکرین کے پاس حیاتیاتی ہتھیاروں کا کوئی پروگرام موجود نہیں جس طرح امریکہ کے پاس بھی ایسا کوئی پروگرام موجود نہیں ہے۔ہم نہیں جانتے: اقوام متحدہالزامات کا تبادلہ اس وقت ہوا جب اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام سے آگاہ نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کے امور کے انچارج ادیجو ایبو نے کہا کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کے وجود کے بارے میں “معلوم نہیں” ہے۔ جس کی روس نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ایبو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاس اس الزام کی تحقیقات کا مینڈیٹ یا “تکنیکی صلاحیت” نہیں ۔الزام پہلی مرتبہ نہیں لگایاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ماسکو نے امریکہ پر اس طرح کی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔فروری کے اواخر میں شروع ہونے والے یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی روس نے امریکہ پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کی مالی معاونت کا الزام لگا دیا تھا۔اس نے پہلے 2018 میں بھی امریکہ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ جارجیا کی ایک تجربہ گاہ میں خفیہ طور پر حیاتیاتی تجربات کر رہا ہے۔

خیال رہے جارجیا بھی یوکرین کی طرح نیٹو اور یورپی یونین میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔دوسری طرف امریکہ اور یوکرین نے بارہا ایسے لیبارٹریوں کے وجود سے انکار کیا ہے جن کا مقصد ملک میں حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنا ہے۔کریں حیاتیاتی_یتھیارنیٹوروسامریکہیورپی_یونینیوکرینمقبول خبریں اہم خبریںدنہفتہائرلائنزکا طیارہ کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے ہرہفتہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام1ائرلائنزکا طیارہ کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے ہرہفتہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعامبين الاقوامىیوکرین میں امریکی سیٹلائٹ استعمال ہوئے تو ان پر حملہ کردیں گے: روس کی تنبیہ2یوکرین میں امریکی سیٹلائٹ استعمال ہوئے تو ان پر حملہ کردیں گے: روس کی تنبیہبين الاقوامىشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عرب میں قید6 پاکستانیوں کو معاف کردیا3شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عرب میں قید6 پاکستانیوں کو معاف کردیاپاكستانایران نے مہسا امینی کے خاندان کو گھرمیں نظربند کردیا4ایران نے مہسا امینی کے خاندان کو گھرمیں نظربند کردیابين الاقوامىایک سال کے انتظار اور تصادم کے بعد عراق میں حکومت تشکیل پا گئی: السوڈانی وزیراعظم 5ایک سال کے انتظار اور تصادم کے بعد عراق میں حکومت تشکیل پا گئی: السوڈانی وزیراعظممشرق وسطیکسی بھی روسی خطرے کا فیصلہ کن جواب کے ساتھ سامنا کریں گے: وائٹ ہاؤس6کسی بھی روسی خطرے کا فیصلہ کن جواب کے ساتھ سامنا کریں گے: وائٹ ہاؤسبين الاقوامى

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar