ہنڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

Share

پاکستان کے معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررز میں سے ایک اٹلس ہنڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل ہونڈا ’بینلی ای‘ متعارف کرا دی۔کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا لیکن اس کی رونمائی اٹلس ہنڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں کمپنی کی پاکستان میں آپریشنز کے 60 ویں سال کے موقع پر ہوئی۔اٹلس ہنڈا میں موٹر سائیکل اور پاور پروڈکٹس کے چیف آفیسر نوریکی آبے نے اعلان کیا کہ ہونڈا بینلی ای کی آزمائشی مارکیٹنگ بعد مارکیٹ کے تاثرات کے مطابق پروڈکٹ جاری کی جائے گی۔بہت سے پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں ہنڈا مصنوعات کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے نوریکی آبے نے معاشرے اور صارفین کو بہترین فراہم کرنے کے جوائنٹ وینچر کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔اٹلس گروپ اور ہنڈا موٹر کمپنی کے درمیان موٹر سائیکل اور آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں 1963 سے ایک تعاون قائم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar