حماس نے مزید 10اسرائیلیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دئیے

Share

غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج پانچواں روز ہے، معاہدے کے تحت حماس نے مزید 10 اسرائیلیوں اور دو تھائی شہریوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے ہیں۔یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل نے بھی 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے، جبکہ اسرائیل کی اوفر جیل سے رہا ہونے والوں میں 15 بچے اور 15 فلسطینی خواتین شامل ہیں، جن کا رملہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔جنگ بندی کے چوتھے روز 33 فلسطینیوں اور 11 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی ملی ہے، اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والا 17 سالہ حمزہ گھر پہنچ گیا۔ اہل خانہ خوشی سے نہال، حمزہ کو گلے سے لگا لیا۔دوسری جانب اسرائیل اور حماس مزید دو دن کی فائربندی پر متفق ہوگئے، جس کی قطر نے تصدیق کردی ہے۔ دوحا میں قطری وزیراعظم سے اسرائیلی، امریکی اور مصری انٹیلیجنس حکام نے ملاقاتیں کی ہیں۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع اور مستقل جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے اسرائیل سے مذاکراتی عمل کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی مجموعی تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے، بچوں اور عورتوں کی رہائی ترجیح ہے، فوجیوں کی رہائی پر بات چیت بعد میں ہوگی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین نے مشرق وسطیٰ میں مستقل قیام امن پر زور دیا۔ فلسطینی مبصر نے کہا جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی بمباری سے غزہ کا انفراسٹکچر تباہ ہوگیا، عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں برآمد کی گئیں ہیں، سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 15 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar