نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Share

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے

Check Also

پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں؟

Share پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد محدود تعداد میں ایسے ممالک کا سفر کر سکتے …