جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

Share

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھےآئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری تھاآئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar