ملک بھر میں ای پاسپورٹ کااجراء شروع کر دیا گیا

Share

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا۔کئی برسوں سے التوا کا شکار ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ جلد ہی اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ لگا دئیے جائینگے۔ ای پاسپورٹس رکھنے والے مسافر ان اسمارٹ گیٹس سے گزرتے ہوئے امیگریشن پراسس مکمل کر لینگے۔پانچ سال کیلئے 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 15 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کی مدت کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 13 ہزار جبکہ ارجنٹ کی ساڑھے 22 ہزار ہوگی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …