بہن کی شادی سے ناخوش بھائیوں نے فائرنگ کرکے دلہا مار دیا

Share

سرگودھا میں بہن کی شادی سے ناخوش بھائیوں نے گھر آئی بارات پر فائرنگ کردی۔بھاگٹانوالہ میں دلہن کے بھائیوں کی بارات پر فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہوگیا، باراتیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس حکام کے مطابق دلہن کے چار بھائی ہیں، 2 بھائی بہن کی شادی پر راضی نہیں تھے۔پولیس کے مطابق دلہن کے 2 بھائیوں نے نکاح کے دوران فائرنگ کردی، جس سے دولہا جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جنہیں جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …