پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Share

پاکستانی آلراؤنڈر عماد وسیم نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔جمعے کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عماد وسیم نے لکھا کہ ’حالیہ دنوں میں میں نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے بارے میں بہت سوچا اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا درست وقت ہے۔‘چونتیس برس کے آلراؤنڈ نے پاکستان کے لیے 55 ون ڈے انٹرنیشنل اور 66 ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عماد وسیم نے 55 ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کیں اور 986 رنز بنائے جبکہ 66 ٹی20 میچوں میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے 65 وکٹیں حاصل کیں اور 486 رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar