
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی اقتصادی صورتحال سے متعلق غور ہوا۔نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائےاعلیٰ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران کے علاوہ کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی معاشی اقتصادی صورتحال اور سرمایہ کاری سے متعلق امورسے متعلق غور ہوا۔