ہفتوں کی لڑائی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

Share

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی سات ہفتوں کی جنگ کے بعد پہلی بار آج نافذ العمل ہو رہی ہے۔اسرائیلی جیلوں میں قید 39 فلسطینی قیدیوں اور غزہ میں 13 یرغمالیوں کو آنے والے گھنٹوں میں رہا کر دیا جائے گا اور امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہو جائیں گے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کا آغاز ہونے جارہا ہے لیکن رات سے فضائی، زمین اور سمندر سے شدید بمباری کی جارہی ہے۔وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اور فلسطینی صحافی امل زہد اپنے اہل خانہ کے ساتھ غزہ میں شہید ہو گئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں رات سے اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جہاں جنگ کے آغاز سے اب تک 220 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں 14 ہزار سے ذائد افراد شہید کیے گئے ہیں، اسرائیل میں حماس کے حملوں میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar