
امریکی اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں 4 روز کے وقفے میں ایک روز کی تاخیر کا فیصلہ 4 ملکوں نے کیا۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ میں وقفے میں ایک روز کی تاخیر کا فیصلہ اسرائیل، قطر، مصر اور امریکا نے مل کر کیا۔امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ تفصیلات کی حتمی شکل اور غلطیوں کے امکان کم کرنے کے لیے مزید وقت درکار تھا، اسرائیل کو ابھی تک فلسطینی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کے نام نہیں ملے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا ہے جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بم باری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں