شمالی وزیرستان : دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 2 جوان شہید

Share

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک احسن بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar