نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

Share

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کا نام ان افراد کی فہرست میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جن کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہوتی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’قومی احتساب بیورو نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔‘برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ’این سی اے‘ نے پاکستان کی اہم کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم ایک تصفیے کے بعد پاکستان کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہری کی تھی۔جس کے بعد عمران خان نے بطور وزیراعظم یہ منظوری دی تھی کہ وہ رقم این سی اے سے سپریم کورٹ کے اکاؤںٹ میں براہ راست منتقل کرنے کی منظوری دی تھی جس کا بظاہر فائدہ ملک ریاض ہی کو ہوا کیوں کہ انہوں نے ایک مقدمے میں عدالت عظمٰی میں 460 ارب روپے جمع کروانے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar