پاکستان کو آئی ایم ایف سے 8 دسمبر تک 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

Share

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا، اور 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، اور اس اجلاس میں بورڈ پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منظوری سے 8 دسمبرتک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں، 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے ساتھ ہی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar