
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جاسکتا ہے،قانون کے مطابق جیل ٹرائل ان کیمرہ یا اوپن ہوسکتا ہے، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 آگست کو نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا گیا جیل ٹرائل کیس کا فیصلہ ججز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت نے سنایا