موبائل سم کا استعمال ترک کرنے والے شہریوں سے 200 روپے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ

Share

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے چھ ماہ سے موبائل سم استعمال نہ کرنے والے صارفین پر جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے ایسے افراد پر 200 روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں سیلولرموبائل آپریٹرزعوام کو مفت موبال سم فراہم کرتے ہیں، یہی وجہ کے بہت سے صارفین 2 یا اس سے بھی زائد سمیں رکھتے ہیں جو استعمال میں بھی نہیں ہوتیں۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، تاہم پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کو واضح کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز یکم جنوری 2024 سے چھ ماہ سے کم مدت کی سمز پر 200 روپے تک ”سم ڈس اوننگ چارج“ عائد کر سکتے ہیں۔صارفین کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی موجودہ حیثیت چیک کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے استعمال کرسکتے ہیں۔ویب سائٹ https://cnic.sims.pk/ پر جاکر یا شناختی کارڈ نمبر(بغیرڈیش کے) کے ساتھ ایس ایم ایس بھیج کر 668 (چارجز کا اطلاق ہوتا ہے)۔پی ٹی اے کی جانب سے تمام صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر، 2023 تک بغیر کسی قسم کے چارجزکے غیر ضروری سمیں واپس کردیں۔ ایسا کرنے سے صارفین سم چارجز سے بچ سکتے ہیں اورذمہ دارانہ استعمال میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar