انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

Share

انٹر بینک میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا،ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں اور پھر ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 77 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar