پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ڈیسک اسیکروٹنی ایکسرسائز میں اربوں روپے کے ٹیکس میں تضاد

Share

اربوں کا واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ڈیسک اسکروٹنی ایکسرسائز میں اربوں روپے کے ٹیکس میں تضاد سامنے آیا ہے، جس میں اربوں کا واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ پبلک و پرائیویٹ کمپنیز کو دی جانے والے سروسز پر ٹیکس ود ہولڈ کیا گیا، اور پبلک و پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ سروسز پر اصل ٹیکس ظاہر نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پی آر اے کی جانب سے کمپنیوں کو ری کنسلیشن کے لئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے، ری کنسلیشن کے ذریعے کمپنیوں کو اپنا ریکارڈ چیک کرنے کے لئے وقت فراہم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar