شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Share

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جس میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، جب کہ میرے کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیاہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …