جنوری کے آخر تک تمام تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رکھنے کا حکم

Share

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو جنوری کے آخر تک بند رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں ماحولیات، اسموگ کے تدارک اور آبی آلودگی کے مسائل پر طویل عرصے سے زیر التوا مفاد عامہ کی متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا، اس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، یہ نوٹی فکیشن کورونا کی شق کے تحت جاری کیا گیا تھا، اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar