ملزم نے اپنی بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

Share

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔ہلاک افراد کی شناخت نواب خان اور شہزادی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم علی خان کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دونوں مقتولین پڑوسی تھے، مقتولہ کے شوہر کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوا تھا، شہزادی کے 3 بچے ہیں اور نواب خان غیر شادی شدہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے

Check Also

شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنےکی درخواست مسترد

Share وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم …