نواز ،عمران اور سپریم کورٹ کے 2ججز کے لیے اہم عدالتی ہفتہ

Share

اہم عدالتی ہفتہ آج سے شروع ہوگا جو دو سابق وزرائے اعظم عمران خان ‘نوازشریف اورسپریم کورٹ کے دوججزجسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہرنقوی سے متعلق فیصلوں کا امکان ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج عمران خان اورکل نواز شریف کے مقدمے کی سماعت ہوگی جبکہ آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاکے خلاف اپیل پر 21 نومبر ( کل منگل ) کو اسلام آبادہائی کورٹ کے اسپیشل بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے۔22 نومبر ( بدھ ) کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے سائفر کیس کے جیل ٹرائل روکنے کے حوالے سے دوبارہ سے سماعت آج پیر کوہو گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کااہم ترین اجلاس آج ہوگا ‘ اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا

Check Also

شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنےکی درخواست مسترد

Share وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم …