خیبر پختونخوا میں 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست پولیس کو فراہم

Share

محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فہرست میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar