عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آر اوز ،آر اوز کی تعیناتی رواں ماہ کے آخر تک کرنے کا امکان ہے جبکہ عدلیہ سے ڈی آر او ز آر اوز لینے سے متعلق فہرستیں تاحال رجسٹرار کی جانب سے موصول نہ ہوسکی۔ جبکہ عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز انتظامیہ سے لیے جانے کے قوی امکانات بھی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتظامی افسران کے سروس ریکارڈ کامکمل جائزہ لیا گیا گیا ہے جلد اجلاس بلاکر ڈی آر اوز اور آر اوز کی حتمی فہرست کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول سے قبل ڈی آر اوز ، آرو اوز کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈی آر اوز کی تعیناتی رواں ماہ کے آخر تک کرنے کاامکان ہے جبکہ عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز انتظامیہ سے لیے جانے کے قوی امکانات بھی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھاکہ عدلیہ سے ڈی آر اوز لینے سے متعلق فہرستیں تاحال رجسٹرار کی جانب سے موصول نہ ہوسکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar