لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر برقرار، پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

Share

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث آج اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔بڑھتے اسموگ اور ہوائی آلودگی کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو لاک ڈاؤن ہے جس میں لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ان تمام 10 اضلاع میں میں آج نقل و حرکت محدود ہوگی جب کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بازار، دکانیں، جم، سنیماگھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar