
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان آج بھی دیکھا جا رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 133 پوائنٹس بڑھ کر 57 ہزار 531 پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 716 پوائنٹس اضافہ سے پہلی بار 57 ہزار 397 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔آج آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور فارماسیوٹیکلز سمیت انڈیکس میں بھاری حصص کی خریداری دیکھی گئی تھی۔