بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن:اداکار 80 برس کے ہو گئے

Share

کروڑوں مداح رکھنے والے بھارتی سٹار امیتابھ بچن آج 80 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر انڈیا کے اس سپرسٹار کی ابتدائی فلموں اور ان کی نایاب تصویروں کی ایک نمائش منعقد کی گئی ہے۔یہ نمائش 8 اکتوبر سے شروع کی گئی اور یہ امیتابھ کی ابتدائی فلموں کی اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جو غیر منافع بخش تنظیم ’فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن‘ کے زیر اہتمام ملک کے 17 شہروں کے 22 سینما گھروں میں منعقد کی گئی۔

ایوارڈ یافتہ فلم ساز شیویندر سنگھ کی قیادت میں یہ غیر منافع بخش ادارہ ممبئی شہر میں کنٹرولڈ درجہ حرارت والے آرکائیو میں بچن کی 60 فلموں کو محفوظ کرنے کی کوششوں میں بھی پیش پیش رہا۔تقریباً 50 تصویروں پر مبنی اس نمائش کی بیشتر تصاویر بنیادی طور پر فلمی تاریخ داں، مصنف اور یادگاروں کو جمع کرنے والے ایس ایم ایم اوساجا کے مجموعے سے حاصل کی گئی ہیںواضح رہے کہ ’ابھیمان‘ امیتابھ بچن کے کیریئر کی ابتدائی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar