انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

Share

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر خالد اور جہانگیر گل شامل ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ ملزم جہانگیر گل کو صدر راولپنڈی جبکہ ملزم تنویر خالد کو جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جہانگیر گل نے لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے برطانیہ میں ملازمت کے نام پر متاثرین سے فی کس 21 لاکھ روپے وصول کیے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …