
وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حج پالیسی پر تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔یکم نومبر کو حج پالیسی سے متعلق وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی، اب وزیر مذہبی امور کل پریس کانفرنس میں حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔وزیر مذہبی امور کی یکم نومبر کو سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی، سعودی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا تھا