
خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل کرلیے گئے۔ نئی صوبائی کابینہ کے 9 وزراء کو گزشتہ روز قلمدان سونپے گئے تھے۔ریاض انور اور سرفراز علی شاہ مشیر مقرر کیے گئے جبکہ ظفراللہ خان بطور معاون خصوصی تعینات کیے گئے۔ محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا۔سرفرار علی شاہ محکمہ توانائی اور پلاننگ کے مشیر مقرر کیے گئے اور مشیر ریاض انور کو محکمہ صحت، مزدور اور پاپولیشن کے محکمے دیے گئے۔ جبکہ معاون خصوصی ظفراللہ خان کو محکمہ ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ تفویض کیا گیا۔یاد رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد نئی صوبائی کابینہ کے 9 وزراء کو گزشتہ روز قلمدان سونپے گئے تھے۔ نئی کابینہ 10 اراکین پر مشتمل ہے۔سید مسود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات اور ریلیف کا قلمدان دیا گیا۔محمد رسول بنگش فنانس ، ریونیو اور ایکسائز، آصف رفیق کو کلائمیٹ چینج، زراعت، جنگلات اور محکمہ خوراک کی وزارت دی گئی۔اسی طرح نجیب اللہ کو سائنس و ٹیکنالوجی، قاسم جان کو محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، عامر عبداللہ کو محکمہ ٹرائبل افیئرز اور انڈسٹریز تقویض کیے گئے۔لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت عامر ندیم کے حوالے جبکہ احمد جان کو ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت دیدی گئی