سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Share

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللّٰہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 نومبر کی رات کو ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar