
برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیرِ داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے بر طرف کر دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے رد و بدل کا آغاز ہے۔سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔