سعودی ولی عہد کیجانب سے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال، دوطرفہ تعلقات بلندیوں پرلیجانے پر اتفاق

Share

سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، شہزادہ محمد بن سلمان وفد کو چھوڑ کر وزیراعظم کو اپنے فارم ہاؤس پر عشائیے میں لے گئے، گاڑی بھی خود چلائی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی،

دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا کا کہنا تھا شہزادہ محمدبن سلمان کو بتایا کہ پاکستانی عوام ان کے دورے کے لیے بےچینی سے منتظر ہیں، وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے دوران امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ باہمی تعلقات، دونوں ملکوں، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔وزیر عظم شہباز شریف ملاقات کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرے کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar