شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔شاہین نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر کا ریکارڈ برابر کیا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ورلڈ کپ 2023ء میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ وسیم اکرم نے بھی 1992ء کے ورلڈ کپ میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا ہے۔ انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں 8 میچ کھیل کر 21 وکٹیں لی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar