ورلڈ کپ : جنوبی افریقا نے افغانستان نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Share

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔افغانستان کی جانب سے دیے گئے 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 48ویں اوورز میں 5 وکٹوں نقصان پر پورا کرلیا۔بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بناکر جیرالڈ کوئٹزی کا شکار بن گئے۔اس کے بعد 226 کے اسکور پر نویں آؤٹ ہونے والے مجیب الرحمان تھے وہ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہیں بھی جیرالڈ کوئٹزی نے آؤٹ کیا۔افغانستان کی آخری وکٹ 244 رنز کے اسکور پر گری، نوین الحق صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 107 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ان کی یہ میگا ایونٹ میں تیسری ففٹی ہےاور یوں افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقا کے لیے 245 رنز کا ہدف سیٹ کیاجنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیںاس کے علاوہ کیشو مہاراج اور لونگی نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں، آج یقیناً ایک مشکل گیم ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ نے صورت حال تبدیل کردی ہے لیکن پوری کوشش کر رہے ہیں کہ باقی فکروں کو چھوڑ کر آج کے میچ پر فوکس کریں۔اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ہم ہدف حاصل کرنے میں تھوڑے کمزور ہیں لیکن آج کا میچ ہمیں موقع دے رہا ہے کہ ہم اس کمزوری کو بھی دور کر سکیں، لہذا پوری کوشش کریں گے کہ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔ٹمبا باووما نے مزید کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہےجنوبی افریقی ٹیم میں کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی شامل ہیں۔افغانستان ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar