
غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں حماس 100 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 11 ہزار 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری میں شہید بچوں کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی۔وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی کے 135 طبی مراکز اور 21 اسپتال ناقابل استعمال ہوگئے