
بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کرلیا جبکہ پاکستان کی رسائی مشکل ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 172 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے با آسانی 24 ویں اوورز میں حاصل کرکے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔نیوزی لینڈ کی اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد کیویز کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی آسان ہوگیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے صورتحال مشکل ہوگئی۔بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہے۔تینوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ جیتنا ضروری ہے وہیں رن ریٹ کا خیال بھی رکھنا ہے۔نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔